جناح ہاؤس حملہ کیس: جے آئی ٹی نے حسان نیازی کی بہن کو مجرم قرار دے دیا

جناح ہاؤس حملہ کیس کی جے آئی ٹی نے 8 پی ٹی آئی کارکنان کو بےگناہ اور حسان نیازی کی بہن کو مجرم قرار دے دیا۔

لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی جس میں عدالت  کو بتایا گیا کہ جے آئی ٹی نے تفتیش میں خواتین سمیت 8 پی ٹی آئی کارکنوں کو بے گناہ قرار دیا ہے۔

بےگناہ قرار دیے گئے افراد کے وکلا نے ضمانت کی درخواستیں واپس لینےکی استدعا کی جس پر عدالت نے ضمانت کی درخواستیں واپس لینےکی بنیاد پر انہیں نمٹا دیا۔

علاوہ ازیں جے آئی ٹی نے تفتیش میں حسان نیازی کی بہن حاجرہ نیازی کو گناہ گار قرار دیاجب کہ فاطمہ حیدر،بینا ذیشان اور رخسانہ نوید بھی قصور وار قرار پائیں۔

بعد ازاں عدالت نےحاجرہ نیازی سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کردی۔

خیال رہےکہ جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Back to top button