9 مئی کیسز کی JIT کے سربراہ عمران کشور مستعفی

عمران خان کو گرفتار کرنے والے اور  9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی عمران کشور نے پولیس سروس سے استعفیٰ دے دیا۔

آئی جی پنجاب کو دیے گئے استعفیٰ میں ڈی آئی جی عمران کشور نے لکھاکہ وہ پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دےرہے ہیں، انہوں نے اپنے حلف کی پاسداری غیرمتزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار ذاتی قیمت چکائی، اب ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتا۔

عمران کشور نے لکھاکہ تاریخ گواہ رہے کہ عزت کے ساتھ خدمات سرانجام دیں، خاموشی سے خدمت نہیں کر سکتا لہٰذا استعفیٰ قبول کریں۔

ڈی آئی جی عمران کشور کئی اضلاع کے ڈی پی او اور لاہور میں آرگنائزڈ کرائم کے سربراہ رہ چکےہیں جب کہ وہ 9 مئی کے مقدمات میں جے آئی ٹی کے سربراہ تھے اور آج کل سی سی پی او آفس میں ڈی آئی جی ایڈمن تعینات تھے۔

جعفر ایکسپریس حملہ : شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ پرموشن بورڈ میں ان کے خلاف کمنٹس بھیجےگئے جس پر انہیں ترقی نہ دی گئی،اس لیے دلبرداشتہ ہوکر مستعفی ہوگئے۔

Back to top button