جان ابراہم کامنشیات استعمال نہ کرنے کادعویٰ

بالی وڈ اداکارجان ابراہم نے دعویٰ کیاہے کہ انھوں نےاپنی زندگی میں ذاتی طورپر  کبھی کوئی نشہ نہیں کیا۔

اداکارجان ابراہم نےبھارتی حکومت کی جانب سےممبئی میں منعقدہ ایک‘انسداد منشیات مہم‘ کی  تقریب میں شرکت کی ۔

جس دوران طلبہ سےگفتگو کرتےہوئےجان ابراہم نےمنشیات کوہاتھ نہ لگانےکا انکشاف کیا۔

دوران لیکچر طلبہ کو نصیحت  کرتے ہوئے جان ابراہم نے انکشاف کیا کہ ’میں آپ کو یہی بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں ذاتی طور  پر منشیات کو کبھی ہاتھ نہیں لگایا، نہ کبھی سگریٹ نوشی کی نہ شراب نوشی کی۔

جان ابراہم نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ‘منشیات سے دور رہتے ہوئے اپنے دوستوں، کولیگز اور اردگرد کے لوگوں کیلئے ایک رول ماڈل بنیں، میرے پاس آپ کو  ایک لمبی تقریر دینے کا وقت نہیں ہے لیکن بس اتنا کہنا چاہوں گا اپنی زندگی میں نظم و ضبط کے پابند رہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جان ابراہم  پان مصالحہ کے اشتہار کا حصہ بننے پر بالی وڈ اداکار  اکشے اور اجے دیوگن پر بھی  تنقید کر چکے ہیں۔

Back to top button