جان ابراہم اور ان کی اہلیہ پریا رنچل کورونا سے متاثر

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار جان ابراہم اور ان کی اہلیہ پریا رنچل کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

بھارتی اداکار جان ابراہم نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر لکھا کہ میں 3 دن پہلے کسی کے رابطے میں آیا تھا جس کے بعد مہلک وائرس میں مبتلا ہونے کا معلوم ہوا۔

بھارتی فلم ’’RRR‘‘ کے ایک سین پر کتنی رقم خرچ کی گئی

بالی ووڈ سٹار کے مطابق ہم دونوں گھر میں ہی قرنطینہ ہو گئے ہیں تاکہ ہم کسی کے رابطے میں نہ آ سکیں۔

جان ابراہم نے مزید لکھا کہ ہم دونوں ویکسین شدہ ہیں اور ہم میں کووڈ کی ہلکی سی علامات ہیں، برائے مہربانی اپنا خیال رکھیں، صحت مند اور محفوظ رہیں۔

Back to top button