وفاقی آئینی عدالت میں شمولیت: دو نئے ججز نے حلف اٹھا لیا

وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس امین الدین خان نے دونوں نئے ججز سے حلف لیا۔
جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کے طور پر حلف اٹھایا۔
واضح رہے کہ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا بھی پہلے ہی بطور جج وفاقی آئینی عدالت میں حلف اٹھا چکے ہیں، جس کے بعد چیف جسٹس امین الدین خان سمیت عدالت کے ججز کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
