پانی کی کمی کوپورا کرنےکیلئےمشترکہ کاوشیں کرناہوں گی،وزیراعظم
وزیر اعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پانی کی کمی دنیا کا سب سےبڑا مسئلہ ہے، پانی کے شعبے میں بہتری اور کمی کو پورا کرنےکیلئےاقدامات اورمشترکہ کاوشیں کرنی ہوں گی۔
ریاض میں ’ون واٹر سمٹ‘ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ2022میں پاکستان میں سیلاب نےتباہی مچائی، پاکستان سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہوا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کی مدد کی ضرورت ہے۔پانی کی کمی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پانی کی کمی سے خشک سالی بڑھ رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پانی کےوسائل کو محفوظ رکھنے کیلئےاہم اقدامات کرنا ہوں گے، پانی کے شعبے میں بہتری کیلئےاقدامات کرنا ہوں گے، پانی کی کمی کوپورا کرنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ون واٹر سمت کے انعقاد پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کچھ دیرقبل ہی ’ون واٹر سمٹ‘ میں شرکت کےلیے2 روزہ دورےپرسعودی عرب پہنچے تھے۔
پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک ثقافت، معیشت، تجارت اوردفاع سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون رکھتے ہیں، وزیر اعظم یہ دورہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر کر رہے ہیں، ان کا رواں برس کے دوران برادر اسلامی ملک کا 5واں دورہ ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑنےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ وزیرِاعظم شہبازشریف اپنے2 روزہ دورہ سعودی عرب پر ریاض پہنچ گئے۔
وزیر اعظم موسمیاتی تبدیلیوں سےسیلابوں، غیر معمولی اورانتہائی موسمی حالات اور آبی وسائل اور ماحولیاتی نظام پرگرمی کےدباؤ کےاثرات سےنمٹنےکےلیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کے ساتھ آبی وسائل کے پائیدار انتظام کےلیےبامعنی عالمی تعاون پر زور دیں گے۔