فیلڈ مارشل سے اردن کے فوجی سربراہ کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد کی ملاقات ، دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ کیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونیوالی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میجر جنرل یوسف احمد نے پاک مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی خدمات کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد نے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے بدلتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی اہمیت پر زور دیا۔
