اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کاپاکستان آمدپرشانداراستقبال

اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کاپاکستان آمد پرفقید المثال استقبال،گارڈآف آنرپیش کیاگیا۔

اسلام آباد پہنچنے پر ہوائی اڈے پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور وزیرِ مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے شاہ عبداللہ دوم اور ان کے اعلیٰ سطح وفد کا استقبال کیا۔

پاکستانی فضائی حدود میں آمد پر پاک فضائیہ کےطیاروں نے شاہی طیارے کو حفاظتی حصار فراہم کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ عبداللہ دوم کا دورہ پاکستان، اردن اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے. یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی مزید مضبوطی کا باعث ہوگا۔

شاہ عبداللہ دوم ایئرپورٹ سے وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف بھی کرایا۔

اس کے بعد وزیرِاعظم ہاؤس میں شاہ عبداللہ دوم کی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ دو طرفہ ملاقات ہوگی اور وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ شاہ عبداللہ دوم کا یہ دورہ، پاکستان اور اردن کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

شاہ عبداللہ دوم کے ایئرپورٹ پہنچنے پر استقبال کے لیے وفاقی وزرا، خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری بھی  موجود تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ عبداللہ دوم پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں، دورے کے دوران  شاہ عبداللہ کوپاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ بھی دیا جائےگا۔

 

 

 

Back to top button