نگاراورمصنف انورمقصودکی اپنےاغوا کی خبروں کی تردید

پاکستان کےشہرہ آفاق مزاح نگاراورمصنف انورمقصود نے اپنےاغوا کی خبروں کی تردید کردی۔

آرٹس کونسل کراچی میں ہونےوالی 17ویں اردوکانفرنس کے اختتامی روز خطاب کرتےہوئےانور مقصود نےخود کو اغوا کیے جانےکی خبروں پر وضاحت دی۔

انہوں نےکہا کہ میں 60 سال سے لکھ اور پڑھ رہا ہوں لیکن کبھی شہیدوں کےساتھ مذاق نہیں کیا، میری بات سے کسی کو دکھ ہوا تو معافی کا طلب گار ہوں۔

اداکار نےشادی کےلیے بہت منتیں کیں ، معروف گلوکارہ شازیہ منظور کا انکشاف

 

انور مقصود نےبتایا کہ دو روز سے ان کے گھر پاکستان سمیت بیرونِ ملک سےفون کالزآرہی ہیں جب کہ سوشل میڈیا بھی ایسی خبروں سے بھرا پڑا ہےکہ انور مقصود کو اٹھالیا گیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ عہد کرتا ہوں،آج تک زندہ لوگوں کے بارے میں بات کرتا آیا ہوں لیکن آج کےبعد ان پر بھی بات نہیں کروں گا۔

انور مقصود نےمزید کہا کہ نیوی میں ان کے اچھے دوست اور رشتےداربھی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں، وہ پاکستان کے تمام اداروں،بشمول نیوی اور مسلح افواج کا احترام کرتے ہیں،  ان کا طنزہمیشہ اصلاح کی نیت سے ہوتا ہے نہ کہ کسی کی توہین کے لیے۔

Back to top button