قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصراللہ دوران علاج انتقال کرگئے

گھوٹکی میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے صحافی نصراللہ گڈانی کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگئے۔ نصر اللّٰہ گڈانی کو 2 روز قبل کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ صحافی نصراللّٰہ کو تین روز قبل میرپور ماتھیلو میں قاتلانہ حملے میں 3 گولیاں لگی تھیں۔ زخمی نصر اللّٰہ کو پہلے علاج کےلیے رحیم یار خان منتقل لے جایا گیا تھا، بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

عرب امارات پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

دوسری جانب گھوٹکی پولیس نے صحافی نصراللّٰہ کے قاتلوں کا پتہ لگا لیا ہے۔ ایس ایس پی گھوٹکی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری تک معلومات فراہم نہیں کر سکتے۔ ایس ایس پی گھوٹکی نے بتایا کہ حملہ آوارں اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کےلیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

Back to top button