صحافیوں کی ٹرولنگ برداشت نہیں کی جائے گی،اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کاکہناہےمخصوص جماعت کی جانب سے صحافیوں کی ٹرولنگ کی جارہی ہے جو برداشت نہیں کی جائے گی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ صحافی حضرات ہمیں معاشرے کی نبض بتاتے ہیں، آئین بھی اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے، ہمیں ایک تحمل و برداشت والا معاشرہ چاہیے، حکومت نے ایسے عناصر کے خلاف جو صحافیوں کے خلاف ٹرولنگ کررہے ہیں، انکوائری کا حکم دیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس ہوا، پشاور کے آرمی پبلک اسکول سانحہ کے شہدا کیلئےایوان میں دعا کرائی گئی، دعا سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کرائی۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہوگا کہ دعا کے ساتھ کیا دوا بھی کی ہے، جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پہلے آج کا بزنس مکمل ہو جائے پھر اس پر بھی بات کرتے ہیں۔

ملک بالخصوص اسلام آباد میں ہیروئن کے عادی افراد کی تعداد میں تشویشناک اضافے کی تحریک پیش کی گئی۔بالخصوص اسلام آباد میں ہیروئن کے عادی افراد کی تعداد میں تشویشناک اضافہ کی تحریک پیش، تحریک سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیش کی۔

اجلاس کے دوران سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اسلام آباد میں ہیروئن کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، وفاقی درالحکومت میں کھلے عام ہیروئن کے عادی افراد نظر آتے ہیں۔

Back to top button