ججز تقرریاں، جوڈیشل کمیشن اجلاس 14 دسمبر کو طلب

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 14 دسمبر کو طلب کرلیا ہے، اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری پر غور کیا جائےگا۔

لاہور ہائی کورٹ کے ججز کےلیے نامزد کردہ 7 امیدواروں کے نام بھی سامنےآگئے۔

امیدواروں میں ایڈووکیٹ محمد صدیق اعوان،ایڈووکیٹ علی مسعود حیات، ایڈووکیٹ حسن نواز مخدوم،ایڈووکیٹ عامر عجم، ایڈووکیٹ ضیا الرحمٰن،ایڈووکیٹ محمد جواد ظفر،ایڈووکیٹ ملک محمد اویس خالد شامل ہیں۔

اجلاس 14 دسمبر بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے سپریم کورٹ کےکانفرنس روم میں منعقد ہو گا۔

واضح رہےکہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سویلینز کے ملٹری ٹرائلز سےمتعلق مقدمات کی سماعت کےلیے آئینی بینچ تشکیل دینے کےسلسلے میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس بھی 6 دسمبر کو طلب کر رکھا ہے۔

6 دسمبر کو پشاور اور سندھ ہائی کورٹس میں ججز تقرری کے لیے اجلاس شیڈول ہے،اس اجلاس میں جسٹس شاہد بلال کی آئینی بینچ میں شمولیت پر غور بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

بشریٰ بی بی کی بہن اور مشعال یوسفزئی کے بیانات پر پی ٹی آئی قیادت کو تحفظات ہیں : شیر افضل مروت

26ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور اس کے تحت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی تشکیل نو کےبعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا پہلا اجلاس 5 نومبر کو طلب کیاتھا۔

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کےپہلے اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جسٹس امین الدین کے تقرر کی حمایت میں 12 رکنی کمیشن کے 7 ارکان نے ووٹ دیا جب کہ 5 ارکان نے مخالفت کی تھی۔

Back to top button