جوڈیشل کمیشن سے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کے بعد اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس سید احسن رضا، جسٹس ملک جاوید اقبال اور جسٹس محمد جواد ظفر کو مستقل جج بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔
اسی طرح جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد، جسٹس چوہدری سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل کو بھی مستقل جج مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج راجا غضنفر علی خان کو مستقل نہیں کیا جا سکا، جبکہ ایڈیشنل جج طارق محمود باجوہ کو 6 ماہ کی توسیع دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے دو ممبران جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں مسلسل غیر حاضر رہے۔
