جوڈیشل کمیشن : سپریم کورٹ کے جج کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر کے نام کی منظوری

جوڈیشل کمیشن نےسپریم کورٹ کے جج کیلئے لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس باقرنجفی کے نام کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کااجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے کئی ناموں پر غور کیا گیا۔
ذرائع کےمطابق جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقرنجفی کے نام کی منظوری دے دی۔ ذرائع نے بتایاکہ جسٹس باقرنجفی کوسپریم کورٹ کاجج بنانے کی منظوری اکثریتی رائے سے ہوئی۔
سپریم کورٹ : گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم
ذرائع کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف کے ارکان بیرسٹرگوہر اورعلی ظفر نے بھی جسٹس باقرنجفی کے حق میں ووٹ دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان اورجسٹس باقرنجفی کے خلاف کمیشن کی مخالفانہ رائے متفقہ طورپرحذف کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
