جوڈیشل کمیشن اجلاس : پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری

جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پشاور ہائی کورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے معاملے پر غور کیاگیا۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں موجود ارکان نے متفقہ طور پر پشاور ہائی کورٹ کے 6 ججز کو مستقل اور 4 ججز کی مدت میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دی۔جب کہ جسٹس محمد طارق آفریدی،جسٹس عبدالفیاض اور جسٹس فرح جمشید کی مستقلی پر غور کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل جج جسٹس انعام اللہ خان،ایڈیشنل جج جسٹس فرح جمشید،ایڈیشنل جج جسٹس ثابت اللہ اور ایڈیشنل جج جسٹس اورنگزیب کی مدت میں 6ماہ کی توسیع کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل جج جسٹس صادق علی،ایڈیشنل جج جسٹس مدثر امیر،ایڈیشنل جج جسٹس محمد طارق آفریدی اور ایڈیشنل جج جسٹس عبدالفیاض کو مستقل جج بنانےکی منظوری دی گئی۔ایڈیشنل جج جسٹس اصلاح الدین اور ایڈیشنل جج جسٹس قاضی جواد احسان اللہ کو بھی مستقل جج بنانے کی منظوری دی گئی۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 48 گھنٹوں میں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم
ذرائع کےمطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر شریک نہیں ہوئےجب کہ خیبرپختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی بھی اجلاس میں نہیں آئے۔
