جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم، ایڈیشنل ججز کیلئے جج اعظم خان اور راجہ انعام امین نامزد

جوڈیشل کمیشن کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز  کیلئے سیشن جج اعظم خان اورسابق صدراسلام آباد ہائیکورٹ بار  راجہ انعام امین منہاس کونامزد کردیاگیا۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کااجلاس ہوا جس میں اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججزکی تعیناتی پر غور کیا گیا۔

190 ملین پاؤنڈ پاکستان کی تاریخ کا میگا کرپشن کیس ہے : وفاقی وزراء

 

ذرائع نے بتایاکہ کمیشن نےاسلام آباد آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججزکی نامزدگی کیلئے 4 میں سے 2 ناموں کی نامزدگی کردی۔

ذرائع کےمطابق کمیشن نےسیشن جج اعظم خان اورسابق صدراسلام آباد ہائیکورٹ بارراجہ انعام امین منہاس کو ایڈیشنل جج نامزدکردیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے 3 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پربھی غورکیا گیا۔

Back to top button