جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس : مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب اشتہاری قرار

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملے کے 2 مقدمات میں مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں مراد سعید،حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی،عدالت نے مسلسل غیرحاضری پر مراد سعید،حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔

خصوصی عدالت نے واثق قیوم عباسی،راجہ بشارت سمیت متعدد غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔

عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کےبعد دونوں کیسز پر مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی، پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔

یاد رہےکہ یکم مارچ 2023 کو جب عمران خان پیشی کےلیے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تو پارٹی کے حامیوں کے ہجوم نے اسلام آباد میں دونوں مقامات پر گھس کر توڑ پھوڑ کی اور املاک کو نقصان پہنچایا تھا،جس پر پولیس نے پی ٹی آئی قیادت اور رہنماؤں کےخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

مقدمے کے سلسلےمیں خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ نجی گارڈز سمیت 29 افراد کو گرفتار بھی کیا گیاتھا۔

بعد ازاں 18 مارچ کو توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے وقت پولیس اور سابق وزیر اعظم کے حامیوں کے درمیان گھنٹوں تک جاری رہنےوالی جھڑپوں میں کم از کم 25 افراد زخمی اور 30 گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سےتوشہ خانہ فوجداری کیس میں مزید 3 گواہان کو شامل کرنے کےلیے درخواست دائر کی گئی۔

پشاور : خیبر جمرود بائی پاس پر چیک پوائنٹ پر حملہ، 2 سپاہی زخمی

عدالت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتےہوئے کمیشن سے دلائل طلب کیےتھے۔

Back to top button