جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی تھی، اسلام آبادپولیس

اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کاذمہ دار تحریک انصاف کو قرار دیدیا۔
ترجمان اسلام آباد کیپٹل پولیس کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس اور عدالتی عملے کی سکیورٹی کے دوران اسلام آباد پولیس کے 63 افسران و اہلکار زخمی ہوئے جب کہ شبلی فراز مقدمے میں نامزد ملزم ہیں اور ان کے کردار کا تعین جے آئی ٹی کرے گی۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کے تحت اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔مقدمات عدالت میں زیر سماعت اور زیر تفتیش ہیں۔ اسلام آباد کیپٹل پولیس مقدمات میرٹ پر تکمیل تک پہنچائے گی۔اسلام آباد پولیس کے خلاف ایک منصوبے کے تحت بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
