چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سےجےیوآئی کےسربراہ فضل الرحمان کی ملاقات

اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، نیر بخاری اور چوہدری یاسین بھی موجود تھے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

ملاقات میں باہمی سیاسی تعاون اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی۔

Back to top button