جے یو آئی رہنما مولانا اسجد محمود کا سکواڈ حادثے کا شکار، دو رضاکار جاں بحق
18 مارچ, 2026

جے یو آئی(ف) کے رہنما مولانا اسجد محمود کے سکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو رضاکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ وانڈہ یارک کے قریب پیش آیا، جب اسکواڈ کی گاڑی پھسل گئی اور سی پیک موٹروے سے نیچے گر گئی۔
مولانا اسجد محمود حادثے میں محفوظ رہے، جبکہ پولیس نے بتایا کہ زخمی فرد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔
18 مارچ, 2026
