جے یو آئی نے اپوزیشن الائنس پر پی ٹی آئی کو اپنی شرائط سے آگاہ کردیا

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے گرینڈاپوزیشن الائنس میں شمولیت کیلئے پاکستان تحریک انصاف کو اپنی شرائط سے آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی نےاسد قیصر کو اپنی شرائط سےآگاہ کیا اوراسد قیصر نے پارٹی کے بعض مرکزی رہنماؤں کو شرائط سے متعلق بتایا۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہےکہ جمعیت علمائے اسلام کی کئی شرائط وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بارے میں ہیں اور اسد قیصر نے شرائط سے متعلق وزیراعلیٰ کے پی کوباضابطہ آگاہ نہیں کیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کےمطابق اسد قیصربانی پی ٹی آئی سے براہ راست بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم  کا کہنا تھاکہ جے یو آئی نے اپنےتحفظات سےآگاہ کیا ہے، تحفظات سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے احکامات پرعمل درآمد ہوگا۔

ریاست مخالف پروپیگنڈے کا الزام، پی ٹی آئی قیادت جے آئی ٹی کے سامنے پیش

 

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نےکہا کہ الائنس میں شرکت سے متعلق جےیو آئی نے باضابطہ فیصلہ نہیں کیا جو  بھی فیصلہ ہوگا سب کو پتا چل جائےگا۔

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اسد قیصر نےکہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو علی امین گنڈاپور سےکوئی مسئلہ نہیں، ان سے اتحاد کے بارے میں ہمیں صرف بانی پی ٹی آئی سے ہدایات کا انتظار ہے۔

جے یو آئی کی طرف سے خیبر پختونخوا میں الیکشن آڈٹ کے مطالبے پر کہا کہ ہم سے بھی پشاور میں سیٹیں چھینی گئیں جو چاہتا ہے آئے اور پشاور میں الیکشن آڈٹ کرا لے۔

Back to top button