جنید اکبر کاپی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سےرابطوں کا اعتراف

تحریک انصاف خیبرپختونخواکےصدرجنید اکبر  نے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا اعتراف کرتے ہوئےکہا ہےکہ  رابطوں  پر کوئی شرمندگی بھی نہیں کیونکہ یہ ہمارے اپنے ادارے ہیں۔

جنیداکبرکااڈیالہ جیل کےباہرصحافیوں سےگفتگو میں کہنا تھا کہ عوام اور اداروں کے بیچ فاصلے نہیں بڑھنے چاہئیں، ہم کسی کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتے لیکن ہمیں سیاسی سرگرمیاں نہیں کرنے دی جارہیں، ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔

صدرپی ٹی آئی خیبرپختونخواکاکہنا تھا کہ کبھی نہیں کہوں گا کہ پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں، بالواسطہ اور بلاواسطہ  رابطے ہوتے ہیں، رابطوں پرکوئی شرم نہیں، یہ اپنے ہی ادارے ہیں، پی ٹی آئی کی کسی ادارے سے لڑائی نہیں، اگر ریاست ایک قدم آگے بڑھے گی تو ہم دو قدم آگے بڑھیں گے لیکن سب کو آئین کی حدود میں رہنا پڑےگا۔

جنید اکبرکا کہنا تھا کہ  خیبر پختونخوا میں امن امان کی صورت حال پر صوبائی حکومت ذمہ دار نہیں، صوبے میں حالات افغان پالیسی اور خارجہ پالیسی کی وجہ سے خراب ہیں، دہشت گردی کا مسئلہ افغانستان سے جڑا ہوا ہے۔

Back to top button