جنید اکبر پی ٹی آئی سے ناراض ہوگئے، پارٹی چھوڑنے کی دھمکی

 

 

 

صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی اور قیادت کے رویے پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ میری برداشت ختم ہوگئی میں اب سے پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں۔ میں آزاد حیثیت سے آگے بڑھوں گا میں سپیکر سے بات کروں گا اب مجھے آپ کے ساتھ نہیں بیٹھنا۔

صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں پیغام دیا اور کہا کہ آج کے بعد نہ میں کسی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ ہوں،نہ پارلیمانی لیڈر اور نہ ہی چیف وہپ کو مانتا ہوں۔

جنید اکبر نے کہا کہ مجھے پچھلے رمضان کے بعد اور بجٹ میں فلور پر بات کرنے کا موقع ملا ہے۔ہر بات پر روزانہ چند لوگوں کو بات کرنے کا موقع ملتا ہے۔اب بولنے کی کوشش کی لیکن موقع نہیں دیاگیا،ہم کیا یہاں چھولے کھانے آتے ہیں ہر بات پر چند لوگوں نے ہی بولنا ہوتا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی جنید اکبر نے کہا کہ یہ کون سا طریقہ ہے؟ کہ ہر دن لوگ بات کرتے ہیں،ہماری شرافت کو غلط سمجھا جا رہا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی جنید اکبر نے کہا کہ میری برداشت ختم ہوگئی میں اب سے پارلمانی پارٹی کا حصہ نہیں، میں اب سے نہ چیف وہپ کو مانتا ہوں نہ ہی پارلیمانی لیڈر کو مانتا ہوں۔

جنید اکبر کا کہنا تھا کہ یہ چیف وہپ کون ہوتا ہےفیصلے کرنےوالا کہ روزانہ کون بولے گا، کوئی طریقہ ہے کوئی انسانیت ہے آپ لوگوں میں،یہ کیا طریقہ ہے کہ وہ بولیں گے اور ہم ڈیسک بجائیں گے۔کسی میں ہمت نہیں دہشت گردی پر پوچھ سکے ایوان میں محسن نقوی کیوں نہ آئے،اتنی ہمت نہیں کہ سچ بولیں اور روزانہ چہرے دکھانے آ جاتے ہیں۔

جنید اکبر نے کہا کہ آج سے اس پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں اور نہ ہی آپ لوگوں کا حصہ ہوں،میں آزاد حیثیت سے آگے بڑھوں گامیں سپیکر سے بات کروں گا اب مجھے آپ کے ساتھ نہیں بیٹھنا ،میرا خیال ہےکہ میرے اپنے لوگ مجھے نہیں بولنے دیتے،یہ سب درباری ہیں ہمیں بولنے کا موقع تک نہیں دیتے۔

 

Check Also
Close
Back to top button