جنیدصفدرکی شادی کی تاریخ طےپاگئی،روحیل اصغرکی تصدیق

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شیخ روحیل اصغر نے اپنی پوتی کی شادی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی جنوری میں ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شیخ روحیل اصغر کا کہنا ہے کہ ان کی پوتی شانزے مریم نواز کی چھوٹی بیٹی ماہ نور کی گہری دوست ہیں، نواز شریف نے پیغام بھجوایا کہ آپ لوگ ہماری طرف آئیں، جس پر ہم ان کی طرف گئے اور شادی طے ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال 16، 17، 18 جنوری کو ان کی پوتی کی شادی کی تقریبات ہوں گی، شادی عوام قسم کا جلسہ نہیں ہوگی، دلہا، دلہن کی مہندی کی تقریب جاتی امرا میں ہوگی، بارات لیک سٹی میں ہوگی جبکہ ولیمہ بھی جاتی امرا میں ہوگا۔
واضح رہے کہ مئی 2025 میں بھی خبریں آئی تھیں کہ جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے ہوگیا ہے جو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی عزیزوں میں طے ہوا ہے۔ کہا جارہا تھا کہ جیند صفدر کی شادی نواز شریف کے رشتہ دار کی پوتی سے ہوگی۔
جنید صفدر کی شادی بزنس مین سیف الرحمان کے بیٹے سے ہوئی تھی، جنید صفدر اور عائشہ کا نکاح اگست 2021 میں لندن کے لینزبرا ہوٹل میں ہوا تھا، ان کی شادی کی تقریبات پاکستان میں ہوئی تھیں۔ اکتوبر 2023 میں جوڑے نے طلاق لے لی تھی۔ جنید صفدر کی سابقہ اہلیہ عائشہ معروف بزنس مین سیف الرحمان کی صاحبزادی ہیں جو ان دنوں قطر میں مقیم ہیں۔
