روزانہ صرف ایک برگر یا میٹھا مشروب بیماریوں کا سبب قرار

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ برگر، میٹھے مشروبات اور پراسیسڈ گوشت کا استعمال ذیابیطس سمیت دیگر خطرناک بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ جامع تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مصنوعی ٹرانس فیٹس، میٹھے مشروبات اور پراسیسڈ گوشت کی تھوڑی سی مقدار بھی روزمرہ استعمال میں آئے تو ٹائپ 2 ذیابیطس، دل کے امراض اور بڑی آنت کے کینسر جیسے مہلک مسائل لاحق ہو سکتے ہیں۔

تحقیق میں 60 سے زائد پرانی مطالعات کا جائزہ لیا گیا، جس میں پایا گیا کہ صرف ایک برگر کھانے سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ 11 فیصد جبکہ بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ 7 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

اسی طرح، روزانہ تقریباً 12 اونس (یعنی ایک کین) میٹھا سوڈا پینے والوں میں ذیابیطس کا خطرہ 8 فیصد اور دل کی بیماری کا خطرہ 2 فیصد زیادہ پایا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے واضح ہوا ہے کہ الٹرا پراسیسڈ غذائیں چاہے کم مقدار میں ہی کیوں نہ کھائی جائیں، ان کے نقصانات مستقل اور سنجیدہ نوعیت کے ہوتے ہیں۔

Back to top button