جسٹس علی باقر نجفی سپریم کورٹ کے جج تعینات، نوٹی فکیشن جاری

جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کردیا گیا ہے۔صدر مملکت کی منظوری کےبعد وزارت قانون کی جانب سے تقرری کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کےمطابق جسٹس علی باقر نجفی کو لاہور ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ تعینات کیا گیا۔
صدر مملکت کی منظوری کےبعد وزارت قانون کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیاگیا۔
نوٹی فکیشن کےمطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی حلف اٹھانے کی تاریخ سے مؤثر ہوگی۔ان کی تقرری آئین کے آرٹیکل 177(1) اور 175A(8) کے تحت کی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق جسٹس علی باقر نجفی کی تقریب حلف برداری کل ہوگی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس علی باقر نجفی سے حلف لیں گے۔
حلف برداری تقریب سپریم کورٹ میں ہوگی،جس میں ججز، اٹارنی جنرل،صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور سینئر وکلاء شریک ہوں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ: نئےتعینات ہونے والے ججز کا سینئر ججوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ
یاد رہےکہ جسٹس علی باقر نجفی اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے جج کےطور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔انہیں سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش 11 اپریل کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے کی تھی۔
جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کا فیصلہ اکثریتی رائے سے کیاگیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور سینیٹر علی ظفر نے بھی جسٹس علی باقر نجفی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔