جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
تقریب حلف برداری سپریم کورٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان سےحلف لیا۔
تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز،سینئر وکلا اور دیگر اعلیٰ عدالتی حکام نے شرکت کی۔جسٹس علی باقر نجفی اس سےقبل لاہور ہائی کورٹ میں بطور جج فرائض انجام دےرہے تھے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز وزارت قانون نے جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔
نوٹی فکیشن کےمطابق جسٹس علی باقر نجفی کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 177(1) اور 175A(8) کے تحت کی گئی ہے، جو حلف برداری کی تاریخ سے مؤثر ہو گی۔
جسٹس علی باقر نجفی سپریم کورٹ کے جج تعینات، نوٹی فکیشن جاری
یاد رہےکہ جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری کی سفارش جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نےکی تھی۔ ان کی شمولیت کےبعد سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جو عدالت عظمیٰ کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانےمیں مددگار ثابت ہو گی۔