جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس سماعت کےلیے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کی فیملی کا ڈیٹا لیک کرنے اور سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس سماعت کےلیے مقرر۔
جسٹس بابر ستار کی فیملی کا ڈیٹا لیک کرنے پر جاری توہین عدالت کیس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لارجر بینچ 6 جون کو سماعت کرے گا۔
کے الیکٹرک بے لگام گھوڑا اور آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے، شرجیل میمن
یاد رہے کہ 23 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی چھٹی کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی تھی۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ نے آج سماعت کرنا تھی، بینچ کے سربراہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے آج سماعت نہیں ہو سکی، عدالت نے پی ٹی اے سمیت فریقین سے آج رپورٹس طلب کر رکھی تھیں۔
