جسٹس بابرستارنےسنیارٹی لسٹ پرتحفظات کا اظہارکردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار نےچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو 6 صفحات پرمشتمل خط لکھ کر سنیارٹی لسٹ پرتحفظات کااظہار کردیا۔

جسٹس بابرستار نے ٹرانسفر ججز کی سینیارٹی لسٹ جاری کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا اور  ہائیکورٹ ایڈمنسٹریشن کمیٹی تبدیلی کوبھی غیرقانونی قراردے دیا۔

جسٹس بابر ستارنے خط میں سینیارٹی لسٹ کیخلاف  ریپریزنٹیشن فائل کرنے کا ذکرکیا۔

جسٹس بابر نے خط میں کہاکہ سینیارٹی لسٹ اورایڈمنسٹریشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرنا غیرآئینی اورغیرقانونی ہے، بغیراسلام آباد ہائیکورٹ جج کے حلف اٹھائے ٹرانسفر ججز کو کمیٹی میں رکھنا غیرقانونی ہے، ٹرانسفر نوٹیفکیشن میں کہیں نہیں لکھا کہ ٹرانسفر عارضی ہے یا مستقل ہے۔

خط میں لکھا کہ آرٹیکل194 کے تحت ہمارےمعزز ساتھی ججز نےاپنی اپنی ہائیکورٹس کاحلف اٹھا رکھا ہے،حلف میں تینوں ججزنے کہہ رکھا ہے وہ اپنی اپنی ہائیکورٹس میں بطورجج اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفرکے بعد تینوں ججزنے حلف نہیں اٹھایاجو ضروری تھا، لف کے بغیر وہ ججز اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنی ڈیوٹی شروع نہیں کرسکتے تھے۔

جسٹس بابرستار کا کہنا تھاکہ ان ججزکوحلف کے بغیرجوڈیشل اورانتظامی کام کے لحاظ سےاسلام آباد ہائیکورٹ کاجج نہیں کہاجاسکتا، آپ کی زیرنگرانی تینوں ججزآرٹیکل194 کیخلاف ورزی میں بغیرحلف3 فروری سےجوڈیشل کام شروع کرچکے ہیں،آرٹیکل194 کے تحت بطورچیف جسٹس آپ کی ذمہ داری تھی کہ آپ تینوں ججزسےحلف لیتے، بغیرحلف ججزسےجوڈیشل اورانتظامی کام لینا ان کیلئے بعد میں شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز2011 کی خلاف ورزی ہے، اسلام آباد جوڈیشل سروس رولزکے مطابق ایڈمنسٹریشن کمیٹی چیف جسٹس اور2 ججزپرمشتمل ہوگی، نویں نمبرکے جج جسٹس خادم سومروکوکمیٹی میں شامل نہیں کرسکتے تھے، بے تکے طریقے سے ایڈمنسٹریشن کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کی گئی، انتظامی کمیٹی میں سندھ اورلاہورہائیکورٹ کے2 ججزکوشامل کیا گیا جن کااسلام آباد ہائیکورٹ کا انتظامی کوئی تجربہ نہیں، تین دن پہلے ان کی ٹرانسفرکا نوٹیفکیشن جاری ہوا ساتھ ہی کمیٹی میں شامل کرلیا گیا۔

متن کے مطابق ہم تقریباً روزانہ جوڈیشل سائیڈ پرکہہ رہے ہوتے ہیں ایگزیکٹو قانون کے مطابق شفاف طریقے سے اختیاراستعمال کرسکتا ہے، آپ اتفاق کریں گے ججزبھی صوابدیدی اختیارات استعمال کے اتنے ہی پابند ہیں جتنا ہم ایگزیکٹوکوکہتے ہیں۔

Back to top button