تعلیم یافتہ پاکستان روشن مستقبل کی ضمانت ہے: امریکی قونصل جنرل کرینویلگی
امریکی قونصل جنرل نے انگریزی زبان کا تربیتی کورس مکمل کرنے والے طالبعلوں کو مبارکباد پیش کی۔
لاہور میں متعین امریکی قونصل جنرل کولین کرینویلگی نے امریکی محکمہ خارجہ کی مالی اعانت سے ملتان میں منعقد ہونے والےانگریزی زبان کی صلاحیت بہتر بنانے کے تربیتی کورس ‘انگلش ورکس’ مکمل کرنے والے 75 نوجوان طلبہ اور طالبات کو مبارکباد پیش کی۔
قونصل جنرل کرینویلگی نے کہا کہ تعلیم ہی پاکستان کے روشن مسقبل کا سنگ بنیاد ہے ۔ امریکہ کو ااِن با صلاحیت نوجوانوں کو ایسی مہارتوں سے آراستہ کرنے پر فخر ہے جن کو بروئے کار لاتے ہوئے وہ اپنی اور آئندہ آنے والی نسلوں کی خوشحالی یقینی بنا سکتے ہیں۔
انگلش ورکس پروگرام کا محور پاکستانی طالب علموں کو ان کے کام کے حوالے سے درکار انگریزی زبان کی مہارتوں کو بہتر بنانا اور ان کو عوامی فنِ تقریر اور قیادت کی صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ہے ۔ چھ ماہ پر محیط اس کورس کا بہاءُ الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں انعقاد امریکی حکومت کی جانب سے ایجوکیشن فار اسکل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن سے اشتراک کے باعث ممکن ہوا۔ خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں امریکہ نے 5675طالب علموں کی انگلش ورکس اور انگلش ایکسیس پروگرام میں شرکت کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کی ہے۔