جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن تعینات

وفاقی حکومت نے جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کو چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن تعینات کردیا ہے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کےبعد شوکت عزیزصدیقی کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کی 3 سال کےلیے بطور چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن تعیناتی کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ایڈووکیٹ مصباح اللہ خان اور حماد حسن رندھاوا کو کمیشن کا رکن مقرر کیاگیا ہے۔

خیال رہے کہ این آئی آر سی 1972 میں انڈسٹریل ریلیشن آرڈیننس 1969 میں ترمیم کےذریعے قائم کیاگیا تھا،جس کو انڈسٹری کے ٹریڈ یونین اور قومی سطح کے ٹریڈ یونین اور فیڈریشنز کے رجسٹریشن کےمسائل حل کرنےکا اختیار دیاگیا تھا۔

بعد ازاں کمیشن کو تمام اداروں میں غیرمنصفانہ لیبر پریکٹس کےمعاملوں کو اٹھانے کی ذمہ داری سونپی گئی۔

ملکی فسادات سےنمٹنے کے لیےعالمی معیارکی انسداد فسادات فورس تشکیل دینے کا فیصلہ

یاد رہے کہ جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کو 2018 میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے بر طرف کیا گیا تھا تاہم سپریم کورٹ نےمارچ 2024 میں شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کو کالعدم قرار دیاتھا۔

سپریم کورٹ نے جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کو بطور ہائی کورٹ جج ریٹائرمنٹ کے تمام واجبات کا اہل قرار دیاتھا۔

Back to top button