جسٹس ریٹائرڈ  مظہر عالم نے بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کردی

جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر رضا مندی ظاہرکردی  ہے ۔

فوجی اسٹیبلشمنٹ عمرانڈو ججز کے ساتھ کیا کرنے والی ہے؟

 

صدر مملکت  آصف علی ذرداری نے گزشتہ روز بطور ایڈہاک جج جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نےپہلے رضامندی جب کہ بعدمیں منصب سنبھالنے سےمعذرت کی تھی۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں مظہر عالم خیل سےدوبارہ رائے لینے ک فیصلہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججز کےطور پر چار سابق ججز کےنام تجویز کیےگئےتھے جس کےبعد جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے معذرت کرلی تھی۔

Back to top button