جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب میں وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

Back to top button