جسٹس سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات

جسٹس سرفراز ڈوگر کو قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کردیا گیا۔وزارت قانون و انصاف نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک فرائض سرانجام دیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے، اس کے علاوہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بطور ایکٹنگ جج تعیناتی کی منظوری دی۔

سپریم کورٹ کے 6 مستقل ججز اور ایک عارضی جج کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت کی منظوری کےبعد نوٹی فکیشن جاری کیا جس کےمطابق جسٹس ہاشم کاکڑ،جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین سپریم کورٹ کے جج تعینات کردیے گئے۔

نوٹی فکیشن کےمطابق جسٹس شکیل احمد،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی سپریم کورٹ کے جج تعینات ہوگئے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیاکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آرٹیکل 181 اور 175 اے کے تحت سپریم کورٹ کے ایکٹنگ جج تعینات کیے گیے ہیں جب کہ جسٹس اعجاز سواتی قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعینات ہوگئے۔

جسٹس عامر فاروق، جسٹس گل حسن کےاعزاز میں عشائیہ،5ججزکی عدم شرکت

نوٹی فکیشن کےمطابق جسٹس اعجاز سواتی مستقل چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے تقرر تک فرائض سرانجام دیں گے۔

جسٹس جنید غفار قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جب کہ جسٹس عتیق شاہ قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کیے گئے ہیں۔

Back to top button