کے الیکٹرک بے لگام گھوڑا اور آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے، شرجیل میمن

سندھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک ایک بے لگام گھوڑا ہے جو آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

سندھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ بیلنس شیٹ نکالیں دیکھیں کہ بجلی کی فراہمی کے ادارے کتنا منافع کما رہے ہیں، معاہدے کے تحت کے الیکٹرک کو کمائی کا ایک فیصد حصہ نیٹ ورک بڑھانے اور ٹھیک کرنے پر خرچ کرنا ہے، بارش ہو یا گرمی، کے الیکٹرک کے فیڈر ٹرپ کر جاتے ہیں، سندھ اسمبلی نے پچھلے دنوں قراداد منظور کی کہ بجلی کی فراہمی والے ادارے اپنا قبلہ درست کریں۔

ہر لاپتہ فرد اپنی فیملی کے پاس ضرور پہنچے گا: اسلام آباد ہائی کورٹ

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں بل پاس ہونے پر کے الیکٹرک نے خط لکھا کہ حکومت کی طرف ہمارے واجبات ہیں، امتحانی مراکز کو بھی  بجلی فراہم نہیں کی جارہی۔  ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی فراہمی والے ادارے اجتماعی سزا نہیں دے سکتے، یہ آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے، بجلی کی فراہمی والے ادارے میٹر ریڈنگ کے بجائے محض اندازوں پر بل بھیجتے ہیں، عوام بل لے کر جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ بل کم نہیں کر سکتے قسطیں کر سکتے ہیں، سندھ کے دیہی علاقوں 100 گھروں میں دس ڈیفالٹر ہونے پر پی ایم ٹی اتار کر لے جاتے ہیں۔

Back to top button