امریکی انتخابات: کمالا ہیرس کو ڈیموکریٹس کی اکثریت کی حمایت حاصل ہوگئی

امریکی نائب صدر کمالا ہیرس ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سےصدارتی نامزدگی کےلیے نمایاں ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل ہوگئی۔

جو بائیڈن صدر کے عہدے کےلیے فٹ نہیں تھے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ

ڈیموکریٹک پارٹی کےصدارتی امیدوار جو بائیڈن کی جانب سے امریکی صدارتی انتخاب کی دوڑ سےدستبرداری اور اپنی نائب کمالا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار کےطور پر حمایت کےصرف 36 سےبھی کم وقت میں پارٹی کےاکثریت کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔کمالا ہیرس نےگزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ مجھے پارٹی کی جانب سےوسیع حمایت حاصل کرنےپر فخر ہی اور میں بہت جلد باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار کی نامزدگی قبول کرنےکی منتظر ہوں۔

ایک غیر سرکاری سروے میں کمالا ہیرس کو 2500سے زیادہ ڈیلیگیٹس کی حمایت کا دعویٰ کیاگیا ہے،جو جیت کےلیے درکار سادہ اکثریت سےزیادہ ہے،جیت کےلیے 1976 ڈیلیگیٹس کی حمایت درکارہوتی ہے۔

Back to top button