کندھ کوٹ،2مسافروینوں،ٹرک میں تصادم،7افراد جاں بحق

صوبہ سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں کیڈٹ کالج کے قریب2مسافر وینوں اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق ،18سے زائد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق زخمیوں میں بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔
دوسری جانب ٹریفک حادثے کے باعث کرم پور،کندھ کوٹ،غوثپور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔
