کنگنا رناوت کو گارڈ نے تھپڑ کیوں مارا؟بڑی وجہ سامنے آگیا
لوک سبھا کا انتخابات جیتنے والی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو ائیرپورٹ پر سکیورٹی اہلکار نے تھپڑ مار دیا۔جس کی بڑی وجہ سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نومنتخب رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ائیرپورٹ پر سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کی خاتون کانسٹیبل نے مبینہ طور پر کسانوں کی بے عزتی کرنے پر تھپڑ مارا ۔
مذاکرات شروع ہوئے تو عمران خان کو رہا کرانا ترجیح ہوگی: عمر ایوب
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوت نئی دلی کے لیے فلائٹ میں سوار ہونے والی تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔
کنگنا رناوت ریاست ہما چل پردیش میں اپنے آبائی علاقے مندی سے الیکشن میں کھڑی ہوئی تھیں۔
کنگنا رناوت نے کانگریس رکن وکرمادتیہ سنگھ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔