کینگروز ورلڈکپ سے باہر، زمبابوے سپر 8 میں پہنچ گیا

زمبابوے اور آئرلینڈ کے درمیان شیڈول ٹوئنٹی ورلڈکپ کا 32 واں میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا جس کے باعث زمبابوے ایک پوائنٹ لے کر سپر 8 مرحلے میں پہنچ گیا جب کہ آسٹریلیا ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔
زمبابوے اور آئرلینڈ کا میچ پالی کیلے میں کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث میچ منسوخ ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
زمبابوے کو سپر 8 مرحلے میں پہنچنے کے لیے صرف ایک پوائنٹ کی ضرورت تھی اور اب اس کے گروپ بی میں 3 میچز کے بعد 5 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔
گروپ بی میں آسٹریلوی ٹیم کے تین میچوں میں دو ناکامیوں کے بعد صرف 2 پوائنٹس تھے جس کے باعث کینگروز ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر ہوگئے کیونکہ سری لنکا گروپ بی سے پہلے ہی سپر 8 میں پہنچ چکا ہے۔
سری لنکا نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی اور اس کے 3 میچز کے بعد 6 پوائنٹس ہیں۔
اس سے قبل زمبابوے نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔
