کشمیرپربنی فلم کی ٹیم کو مدعو نہ کرنے پر کپل شرما شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ
کشمیرپربننے والی فلم کی ٹیم کو مدعو نہ کرنے پر کپل شرما شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ ٹوئٹر پر گردش کر رہا ہے.
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کپل شرما کے شو کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ ٹوئٹر پر گردش کررہا ہے جس کی وجہ معروف کامیڈین کے حوالے سے سامنے آنے والا نیا تنازع ہے۔جس کی وجہ کشمیر پر بننے والی ایک فلم کی ٹیم کو مدعو نہ کرنا ہے جس کے بعد ٹوئٹر پر کپل شرما شو کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ گردش کررہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ساز ویویک اگنی ہوتری نے ٹوئٹ پردعویٰ کیا تھا کہ کپل شرما نے اپنے مقبول شو میں ان کی نئی فلم کشمیر فائلز کو پروموٹ کرنے کے لیے مدعو کرنے سے انکار کدیا ہے۔انہوں نے یہ بات 4 مارچ کو ایک مداح کے ٹوئٹ کے جواب میں بتائی اوران کا ماننا ہے کہ شو میں مدعو نہ کرنے کی وجہ فلم میں کسی بڑے سٹار کا نہ ہونا ہے۔
مداح نے اپنے ٹوئٹ میں ویویک اگنی ہوتری کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ وہ کشمیر فائلز کی کاسٹ کو کپل شرما شو میں دیکھنا پسند کریں گے۔اس پر ویویک اگنی ہوتری نے جواب دیتے ہوئے کہا ‘ کپل نے اپنے شو سے انکار کردیا ہے کیونکہ ہمارے پاس کوئی بڑا کمرشل اسٹار نہیں’۔بعد ازاں انہوں نے اسی حوالے سے 7 مارچ کو ایک اور ٹوئٹ کا بھی جواب دیا جس میں کہا گیاتھا کہ کپل شرما اس فلم کو اپنے شو میں پروموٹ کریں کیونکہ ہم متھن چکرورتی اور انوپم کھیر کو اکٹھا دیکھنا چاہتے ہیں، جس پرویویک اگنی ہوتری نے جواب دیا کہ میں یہ فیصلہ نہیں کرسکتا کہ کس کو کپل شرما شو میں مدعو کیا جائے، یہ کپل اوران کے پروڈیوسرز کا انتخاب ہوتا ہے کہ کسے مدعو کیا جائے۔
ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھاحالانکہ میں بھی ان کا مداح ہوں، مگر حقیقت تو یہ ہے کہ انہوں نے ہمیں اپنے شو پر بلانے سے انکار کیا ہے کیونکہ فلم میں کوئی بڑا اسٹار نہیں، بولی وڈ کے ایسے ڈائریکٹرز، رائٹرز اور اچھے اداکار جو اسٹار نہیں، انہیں کچھ بھی تصور نہیں کیا جاتا۔اس کے بعد کپل شرما اور ان کا شو ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین کی جانب سے اس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ 18 اپریل تک ایف آئی اے میں طلب
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کپل شرما اور ان کے شو کو تنازع ک سامنا ہے۔کچھ عرصے پہلے کامیڈین کو اس وقت مشکلات کا سامنا ہوا جب ان کے شو میں اکشے کمار کی ایک پس پردہ ویڈیو لیک ہوگئی۔اس ویڈیو کے بعد کپل شرما اور اکشے کمار کے درمیان اختلافات کی افواہیں سامنے آئیں جس پر کپل شرما نے ٹوئٹر پر وضاحت کی۔