کپل شرماکافی قسط معاوضہ5کروڑ تک پہنچ گیا

بھارتی میزبان کپل شرما ایک بار پھر ’دی گریٹ انڈین کپل شرما ‘ شو کے تیسرے سیزن میں انٹری فی قسط معاوضہ 5 کروڑ تک پہنچ گیا۔

بھارت کے مشہور اور مہنگے ترین ٹی وی میزبان کپل شرما ایک بار پھر ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے تیسرے سیزن کے ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہو چکے ہیں، اور ان کی واپسی کے ساتھ ہی شو خبروں کی زینت بن گیا ہے۔

دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کا تیسرا سیزن 21 جون 2025 سے نشر ہونا شروع ہوا۔ اس بار شو میں نوجوت سنگھ سدھو کی واپسی نے بھی ناظرین کی توجہ حاصل کی ہے، جبکہ ارچنا پورن سنگھ بھی حسب روایت شریک ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما اس سیزن میں بھی وہی معاوضہ وصول کر رہے ہیں جو پہلے دو سیزنز میں کیا تھا۔ سیزن 1 کی 13 اقساط کے لیے انہوں نے تقریباً 65 کروڑ روپے کمائے تھے، اور سیزن 2 میں بھی انہیں اتنی ہی رقم دی گئی۔ سیزن 3 میں بھی ان کا معاوضہ برقرار ہے، اور اگر یہی رفتار رہی تو تین سیزنز میں ان کی مجموعی آمدنی 195 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

Back to top button