کراچی آتشزدگی:صدر اوروزیراعظم کاواقعہ پرافسوس کااظہار

صدرمملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی آتشزدگی واقعہ پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے متاثرہ تاجروں کو ہرممکن امداد فراہم کرنےکی ہدایت کردی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر اظہار افسوس کیا اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے متاثرہ افراد اور تاجروں کو فوری اور ہر ممکن امداد فراہم کریں، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں تمام متعلقہ ادارے مل کل کر کام کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آتشزدگی کے باعث زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے گل پلازہ آتشزدگی کا واقعہ بہت افسوسناک ہے، ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ حکومتی مشینری رات گئے سے موجود ہے، آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہے، پانی اور فوم کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔
