کراچی،حلیم عادل شیخ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔کراچی پولیس نے پولیس موبائل نذر آتش کرنے کے کیس میں ایک دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر حلیم عادل شیخ کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا حلیم عادل و دیگر ملزمان کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت سے حلیم عادل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو

خون چوسنے کیلئے مشہور ‘ڈریکولا’ اصل میں سبزی خور تھا

جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Back to top button