میئر کراچی وسیم اختر کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی کے نجی ہسپال میں دہشت گردوں کے علاج و معالجے سے متعلق کیس میں سابق میئر وسیم اختر کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔ نجی ہسپتال میں مبینہ طور پر دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔
جہانگیر ترین طبیعت خراب ہونے پر لندن روانہ
دوران سماعت پولیس کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان پر2015 میں تھانہ نارتھ ناظم آباد میں مقدمہ درج ہے، وسیم اختر کے وکیل کی جانب سے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تاہم عدالت نے وسیم اختر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اب وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔
