کراچی: ضلعی عدالت میں امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر کیخلاف درخواست دائر

کراچی کی ضلعی عدالت میں مقامی وکیل جمشید خواجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر کے خلاف ایک درخواست دائر کردی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی معلومات کے مطابق، درخواست نمبر 1095/26 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ویسٹ 1 میں دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں ایس ایس پی کمپلین سیل اور ایس ایچ او ڈاکس کو فریق دوم اور سوم کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جبکہ فریق چہارم کے خانے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔
وکیل جمشید خواجہ سے مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کیا گیا، تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
