کراچی،شاپنگ سینٹر میں آگ کی تحقیقاتی رپورٹ تیار
کراچی میں گلستان جوہر شاپنگ مال میں آتشدگی کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔تحقیقات ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر کی سربراہی میں 4رکنی کمیٹی نے کی۔
رپورٹ کے مطابق شاپنگ مال میں بجلی کی تاریں سپارک کرنے سے آگ لگی۔ناقص معیار کی الیکٹریکل اور فالس سیلنگ تنصیبات سے آگ پھیلی ۔آگ چوتھی منزل پر کیفے ٹیریا سے لگی۔آگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی تصدیق کی سکتی ہے۔فوٹیج میں اسپارک کے باعث تیز روشنی دیکھی جا سکتی ہے ۔عمارت میں فائرایگزٹ اور آلات نہ ہونے سے زیادہ نقصان ہوا۔بلڈرز نے عمارت کا کمپلیشن سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کیا تھا ۔
رپورٹ کے مطابق عمارت میں خود کار فائر سیفٹی نظام بھی موجود نہیں تھا ۔بلڈر نے عمارت سرٹیفکیٹ حاصل کئے بغیر دکانداروں کے حوالے کی۔نقصان کی ذمہ داری بلڈنگ مالک،انتظامیہ،اے آئی فاؤنڈیشن پرعائد ہوتی ہے ۔
ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی پر اب دو سال کی سزا ہوگی
بلڈنگ کی چوتھی منزل پر لفٹ کو بہتر ایئر کنڈیشنگ کیلئے سیل کردیاگیاتھا ۔