کراچی : سٹی کورٹ میں ضمانت کے لیے آئے یوٹیوبر رجب بٹ پروکلا کا تشدد

کراچی سٹی کورٹ میں ضمانت کے لیے پیش ہونے والے یوٹیوبر رجب بٹ کو وکلا کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہینِ مذہب کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت پر سماعت مقرر تھی، جس کے لیے وہ اپنے وکلا کے ہمراہ سٹی کورٹ پہنچے تھے۔ عدالت آمد کے موقع پر وہاں موجود بعض وکلا اور وکلا کے لباس میں موجود دیگر افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔

اس معاملے پر وکلا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ رجب بٹ نے عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد ایک وی لاگ جاری کیا تھا، جس میں مبینہ طور پر مدعی مقدمہ کے حوالے سے نامناسب الفاظ استعمال کیے گئے۔

وکلا کی ہڑتال کے باعث عدالت نے رجب بٹ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 13 جنوری تک ملتوی کر دی، جبکہ ان کی عبوری ضمانت میں بھی 13 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔

Back to top button