کرک :انڈس ہائی وے پر ٹریلر اور وین میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق

کرک میں انڈس ہائی وئےپر پیش آنےوالے ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ کرک انڈس ہائی وے پرلکی غنڈکی کےقریب پیش آیا جہاں ٹریلر اور وین میں ٹکر سے 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

تیل کی قیمتوں میں کمی سے امریکی ٹیرف کا منفی اثر کم ہو گا ، گورنر اسٹیٹ بینک

 

ریسکیوحکام کا بتانا ہے کہ ٹریلر مسافر وین پر چڑھ گیا جس کےباعث کئی مسافر پھنس گئےجب کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی  مقامی افراد  سمیت ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 10 لاشیں ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردی گئی ہیں اورزخمیوں کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Back to top button