کرک : تیز رفتار ٹرالر کی مسافر بس کو ٹکر، 12 افراد جاں بحق

انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر امبیری چوک کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں اب تک 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

مریم نواز کی تضحیک آمیز فیک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے 3 ملزم گرفتار

 

ڈی سی نے بتایا کہ انڈس ہائی وے پر تیز رفتارٹرالر مسافرکوچ اوردیگرگاڑیوں سے ٹکراگیا۔

حادثہ ٹرالر کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیاہے۔

Back to top button