کرک: ایمبولینس پر فائرنگ، 3 زخمی ایف سی اہلکار شہید

 

 

 

ضلع کرک میں زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے کر جانے والی ایمبولینس پر دہشت گردوں کی جانب سے کی جانی والی فائرنگ سے ایمبولینس میں موجود 3 زخمی اہلکار شہید ہوگئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے بہادر خیل میں سکیورٹی صورت حال ایک بار پھر کشیدہ ہو گئی جب زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانے والی ایمبولینس کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنا ڈالا، فائرنگ کے نتیجے میں ریسکیو کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے،جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے قلعے پر کواڈ کاپٹر حملے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

ریسکیو اہلکار درگہ شہیدان میں فائرنگ سے زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر رہے تھے۔

ڈی پی او کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

 

 

Back to top button